نئى دہى، 15 دسمبر (يو اين آئى)مرکزى وزير محنت اور جاٹوں کے بڑے ليڈر سيس رام اولا کا گڑگاؤں کے ايک اسپتال ميں آج انتقال ہوگيا۔ وہ 86 برس کے تھے اور کافى دنوں سے بيمار تھے۔حاليہ اسمبلى انتخابات کے دوران طبيعت خراب ہونے پر مسٹر اولا کو اسپتال ميں داخل کرايا گيا تھا۔ ان کے بيٹے بررجندر اولا گہلوت حکومت ميں وزير کے عہدے پر فائز رہ چکے ہيں اور وہ راجستھان اسمبلى انتخابات ميں جھنجھنو حلقے سے
دوسرى بار کانگريس کے ايم ايل اے منتخب ہوئے ہيں۔ان کے کنبے کے ذرائع نے بتايا کہ کل سہ پہر تين بجے مسٹر اولا کے آبائى گاؤں ارڈاوتا ميں ان کى آخرى رسوامات ادا کى جائيں گى۔ آنجہانى اولا کے جسدخاکى کو يہاں ان کى رہائش گاہ پر عوام کے ديدار کےلئے رکھا گيا ہے۔رياستى اسمبلى انتخابات کے پيش نظر مسٹر اولا کو حال ہى ميں وزير محنت بنايا گيا تھا۔ قبل ازيں وہ لوک سبھا ميں کانگريس کے ڈپٹى ليڈر تھے۔